بھارت کا جنگی جنون جاری ، اسرائیلی ساختہ فضائی دفاعی نظام کا تجربہ

یہ میزائل سسٹم اسرائیل کمپنی اور بھارت یاسلحہ ساز کمپنی ڈی آر ڈی او نے نے مل کرتیار کیا ہے

منگل 8 اپریل 2025 16:40

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی ساختہ فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے جس سے ایک با رپھراسلحے کی دوڑ میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت نے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ بھارت کا اسرائیلی ہتھیاروں پر انحصار بڑھ گیاہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریزنے دعویٰ کیا ہے کہ یہ میزائل سسٹم اسرائیل کمپنی اور بھارت یاسلحہ ساز کمپنی ڈی آر ڈی او نے نے مل کرتیار کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان گٹھ جوڑ اور اسلحہ کی دوڑ کو مزید واضح کرتا ہے۔اس دفاعی نظام کو زمینی اور بحری دونوں پلیٹ فارمز پر نصب کیا جا سکتا ہے اور یہ 70 کلومیٹر تک فضائی اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس دفاعی نظام کو 2017میں بھارت کو فروخت کیا گیا تھا اور تب سے مسلسل اس کے تجربات جاری تھے۔ یہ سسٹم پہلے ہی بھارتی فضائیہ اور بحریہ کا حصہ ہے جبکہ حالیہ تجربات بری فوج کی منظوری کے لیے کیے گئے ہیں۔