نو مئی جلا وگھیرا ئومقدمات کے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

منگل 8 اپریل 2025 16:46

نو مئی جلا وگھیرا ئومقدمات کے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت دیگر الزامات کے تحت چھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خان، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 13مئی تک توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ۔ منگل کو سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمی خان، فواد چوہدری ، علی امتیاز ، کرامت کھوکھر سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی جبکہ عمر ایوب ، اعظم خان سواتی ، محمد احمد چٹھہ ، اشرف خان ، اسد عمر ، حافظ فرحت ، مزمل مسعود کی حاضری معافی کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرملزمان کے وکلا کو ضمانتوں پر حتمی دلائل کے لئے طلب کر لیا۔