ہر مقدمے کا سامنا کریں گے، ہم بھاگنے والے نہیں،عالیہ حمزہ

منگل 8 اپریل 2025 18:40

ہر مقدمے کا سامنا کریں گے، ہم بھاگنے والے نہیں،عالیہ حمزہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ہر مقدمے کا سامنا کریں گے، ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔عالیہ حمزہ اور تحریکِ انصاف کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی عمیر نیازی نے عدالتی کارروائی سے متعلق کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ بے شک روانہ کی بنیاد پر ٹرائل کریں لیکن حقوق کا خیال رکھیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے بہت سے لوگوں پر ایک وقت میں مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔عمیر نیازی نے کہا کہ ایک طرف ضمانت کینسل کرنے کا کیس تھا دوسری طرف جے آئی ٹی نے بلایا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :