راولپنڈی پولیس کے شہید سب انسپکٹر ہارون حیات کی آبائی علاقہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

منگل 8 اپریل 2025 18:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) راولپنڈی پولیس کے شہید سب انسپکٹر ہارون حیات کی نمازجنازہ کے بعدآبائی علاقہ چوآسیدن شاہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔ایس پی انوسٹی گیشن چکوال،ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی،ایس ڈی پی اوگوجر خان،ایس ایچ او صدر بیرونی سمیت دیگر افسران و اہلکاروں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

افسران نے شہید کی لحد پر پھول رکھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ شہید سب انسپکٹر ہارون حیات صوابی میں مغوی کی بازیابی کے لئے آپریشن کے دوران زخمی ہوئے تھے جو جام شہادت نوش فرما گئے۔ افسران نے شہید سب انسپکٹر ہارون حیات کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید کی عظیم و لازوال قربانی ناقابل فراموش ہے۔ راولپنڈی پولیس کے 121 افسران فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :