سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا سیاسی و قبائلی رہنما کا ٹکری محمد صالح میروانی کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ

منگل 8 اپریل 2025 19:00

سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا سیاسی و قبائلی رہنما ..
دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید سکندر اباد سوراب کے ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت ٹکری محمد صالح میروانی کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اس بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی سیاسی شخصیات اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت کو ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہوں گے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اس دلخراش واقعہ کی نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا نواب ثنا اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ ٹکری محمد صالح میروانی کا ٹارگٹ کلنگ کسی سانحہ سے کم نہیں ہے شہید سکندرآباد کے انتظامیہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کسی غفلت اور سستی کا مظاہرہ نہ کریں سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید رہنما کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا