ٌوزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ایس او ایس چلڈرن ویلجز انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا کی ملاقات

%یتیم وبے سہارا بچوں کے تحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے اشترک کار مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال، ادارہ کے فروغ اور بہتری کیلئے تعاون پر اتفاق 9وزیراعلیٰ مریم نوازکابے بس اور لاوارث بچوں کا سہارا بننے پر ادارہ کی سماجی خدمات کو خراج تحسین، نوجوانوں کو خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے اقدام کو سراہا 5یتیم ،بے سہارا بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں محفوظ چھت، معیاری تعلیم فراہم کیا جانا قابل تحسین ہے، چائلڈ کیئر ریفارمز کا آغاز کیا جارہا ہی: مریم نوازشریف ,ہر بچہ ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت پنجاب ذمہ داریاں ماں کے جذبے سے نبھارہی ہے، ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار اہم ہوگا /صدر ایس او ایس ویلج انڈیریجے وردوفا کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے سماجی خدمت کے وژن اور بچوں سے محبت پر مبنی پالیسی کو سراہا

منگل 8 اپریل 2025 20:10

لله*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں یتیم و بے سہارا بچوں کے تحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کے لئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بے بس اورلاوارث بچوں کا سہارا بننے پر ایس او ایس ویلج کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایس او ایس سکولزکی معیاری تعلیم اور یوتھ ہوم کے ذریعے نوجوانوں کو خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر بچہ ریاست کی ذمہ داری ہے،حکومت پنجاب ذمہ داریاں ماں کے جذبے سے نبھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یتیم، بے سہارا بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں محفوظ چھت، معیاری تعلیم فراہم کیا جانا قابل تحسین ہے۔ چائلڈ کیئر ریفارمز کا آغاز کیا جارہا ہے،ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار اہم ہوگا۔صدر ایس او ایس ویلج انڈیریجے وردوفا نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سماجی خدمت کے وژن اور بچوں سے محبت پر مبنی پالیسی کو سراہا۔ انڈیریجے وردوف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی چائلڈ کیئر پالیسز ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے امید کا پیغام ہے۔