پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے

منگل 8 اپریل 2025 23:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) فیصل آباد کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقہ چھوٹا بلوچ والا میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو الیاس ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ترجمان پولیس منیب گیلانی نے بتایا کہ تھانہ روشن والا پولیس کی ریڈنگ ٹیم نے عمر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے چھوٹا بلوچ والامیں ریڈ کیا ۔

ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کردی اور فرار ہو گئے۔پو لیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان سیم نہر کے قریب جھاڑیوں کی آڑ چھپ گئے پولیس پر فائرنگ دو آرہ فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی اس موقع پر جوابی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ رکنے پرپولیس نے چیکنگ کی تو اشتہاری الیاس اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، جبکہ 02ساتھی بسواری موٹر سائیکل فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ہلاک ہونیوالا ڈاکو متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم الیاس نے اے ایس آئی عبیداللہ کو شہید کیا تھا۔ پولیس نے مقتول ڈاکو کی لاش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔فرار ملزمان کی گرفتار کے لیے پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔