اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر حاجی مشتاق حسین کے اعزاز میں ٹریفک ہیڈکوارٹر میں الوداعی تقریب منعقد

بدھ 9 اپریل 2025 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے وائرلیس سٹاف کے سب انسپکٹر حاجی مشتاق حسین کے اعزاز میں ٹریفک ہیڈکوارٹر شکر پڑیاں اسلام آبادمیں ایک پروقار میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا، ریٹائرڈ آفیسرکو پھول اور تحائف پیش کیے اور مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے وائرلیس سٹاف کے سب انسپکٹر حاجی مشتاق حسین کے اعزاز میں ٹریفک ہیڈ کوارٹر شکر پڑیاں اسلام آباد میں ایک پروقار میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میں ایس پی ٹریفک ماجد اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ایس پی ٹریفک اسلام آباد نے ریٹائر ہونے والے افسران کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا،آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی ہے، دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ ایسے کام کیے جائیں جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے،ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے،انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی، اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے، اس موقع پر ریٹائرڈ ہونیوالے افسران نے عزت افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی ٹریفک اسلام آبادکا شکریہ ادا کیا ،تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے افسرکی خد مات کو سراہتے ہوئے انہیں پھول اور تحائف پیش کیے اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :