ڈومینیکن ریپبلک میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 98 ہلاک ‘ 150 سے زائد زخمی

مرنے والوں میں صوبائی گورنر‘ سابق میجر لیگ بیس بال کے کھلاڑی اوکٹیو ڈوٹیل بھی شامل ہیں. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 اپریل 2025 13:42

ڈومینیکن ریپبلک میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 98 ہلاک ‘ 150 سے زائد زخمی
سینٹو ڈومنگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے کم از کم 98 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے مرنے والوں میں ایک صوبائی گورنر اور سابق میجر لیگ بیس بال کے کھلاڑی اوکٹیو ڈوٹیل بھی شامل ہیں51 سالہ ڈوٹیل ملبے سے نکالے جانے کے بعد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے. یہ واقعہ جیٹ سیٹ نائٹ کلب میں مقبول گلوکار روبی پیریز کے کنسرٹ کے دوران پیش آیا بتایا جا رہا ہے روبی پیریز بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں حادثے کے وقت سینکڑوں لوگ کلب میں موجود تھے تقریباً 400 امدادی کارکن اب بھی زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے.

متعلقہ عنوان :