
معرکہ حق کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کردیا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا پاکستان سے جنگ میں ناکامی کا اعتراف
آپریشن سندور کے دوران پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر طریقے سے نقصان پہنچایا، پاک بھارت جنگ میں ہمیں ایک نہیں تین ممالک کا سامنا تھا ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے، لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا دفاعی تقریب سے خطاب
فیصل علوی
ہفتہ 5 جولائی 2025
10:56

(جاری ہے)
بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان سے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کچھ مضحکہ خیز وجوہات بھی پیش کی ہیں۔ دفاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے میں الزام عائد کیاکہ پاک بھارت جنگ میں ہمیں ایک نہیں تین ممالک کا سامنا تھا۔
ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے۔چار روزہ لڑائی کے دوران اسے ایک سرحد پر پاکستان کے علاوہ چین اور ترکی کا بھی سامنا تھا اور چین پاکستان کو انڈیا کی عسکری تنصیبات کے حوالے سے لائیو معلومات فراہم کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ اگر آپ اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں تو گزشتہ 5 سالوں میں 81 فیصد اسلحہ اور آلات جو پاکستان کو ملا ہے وہ سب چینی ساختہ تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین اپنے ہتھیاروں کو دوسرے ہتھیاروں کے سسٹمز کے خلاف ٹیسٹ کر رہا تھا یعنی وہ اس کیلئے ایک لائیو لیب کی طرح تھا۔ اس لئے یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں ہمیں مستقبل میں محتاط رہنا ہو گا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ چین کے علاوہ ترکیے نے بھی پاکستان کی بھر پور مدد کی۔ وہ پہلے ہی پاکستان کو ڈرون فراہم کر رہا تھا لیکن ان کے ساتھ اب ماہر افراد بھی موجود تھے۔بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کامزید یہ بھی کہناتھاکہ جب پاکستان سے ڈی جی ایم او (ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز) کی سطح پر بات چیت ہو رہی تھی تو انہوں نے حیران کن بات بتائی کہ پاک فوج کو آپ لوگوں کی تمام نقل و حرکت کا علم تھا۔جنرل راہول سنگھ نے بھارتی فوج کی ناکامیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کو ان کی تمام نقل و حرکت کا علم تھا اور پاکستان کی C4ISR صلاحیتیں نے بھارتی فوج کو حیران کر دیا۔بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے اس کے ساتھ ہی بھارتی ائیرڈیفنس کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہمیں وقت پر اہم سامان نہیں ملا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کو بے مثال قرار دیا خاص طور پر آپریشن سندور کے دوران۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کایہ بھی کہناتھاکہ بھارت کے بڑے سائز کی وجہ سے بھارتی ائرڈیفنس ناکام ہوگیا اور پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر طریقے سے نقصان پہنچایا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں سی 4 آئی ایس آر اور سول ملٹری فیوژن کے حوالے سے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ اورآذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات، تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا
-
ٹرمپ نے ٹیکسوں اور اخراجات میں کمی کے بل پر دستخط کر دیے
-
سردار ایاز صادق کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کی 26ویں برسی پر خراجِ عقیدت
-
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی ترکیہ اور آذربائیجان کے صدر ک ہمراہ چہل قدمی ، غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو
-
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خرا ج عقیدت
-
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
-
کراچی، لیاری میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل
-
لیاری میں عمارت گرنے کا المناک واقعہ،17لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن تاحال جاری
-
لیاری حادثہ،گرنے والی عمارت میں نوبیاہتا جوڑا بھی ملبے تلے دب گیا
-
وفاقی حکومت کے قرضے 76 ہزار 45 ارب روپے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے. اسٹیٹ بینک
-
بجٹ پیش نہ کرتے تو ہماری حکومت چلی جاتی.علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.