لالہ موسیٰ براستہ ملکوال پنڈ دادنخان چلنے والی ٹرین کا روٹ تبدیل کر کے لالہ موسیٰ‘ سرگودھا‘ پنڈ دادنخان کردیا گیا

بدھ 9 اپریل 2025 17:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) محکمہ ریلوے نے 15اپریل سے لالہ موسیٰ براستہ ملکوال پنڈ دادنخان چلنے والی ٹرین کا روٹ لالہ موسیٰ سے پنڈ دادنخان تبدیل کرکے لالہ موسیٰ‘ سرگودھا‘ پنڈ دادنخان کردیا ہے ، یہ ٹرین لالہ موسیٰ سے صبح 6بجے روانہ ہوگی جو براستہ منڈی بہاؤالدین‘ ملکوال‘ پھلروان‘ بھلوال سے ہوتی ہوئی 10.40پر سرگودھا پہنچے گی اور سرگودھا سے دن 11.30پر روانہ ہوکر پنڈ دادنخان جائیگی جہاں سے یہ ٹرین واپس براستہ ملکوال لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس ٹرین کے آغاز سے جہاں سرگودھا کے عوام کو پنڈ دادنخان جانے میں آسانی ہوگی وہاں پر منڈی بہاؤالدین‘ لالہ موسیٰ‘ ڈنگہ‘ پھلروان‘ بھلوال اور دیگر شہروں کے شہریوں کو بہترسفری سہولتیں میسر آئینگی۔