Live Updates

عمران خان سے ملاقات:تحریک انصاف میں سنگین اختلافات‘ سلمان اکرم راجہ کے الزامات پر افسوس ہے.بیرسٹرعلی ظفر

عمران خان نے ملاقات کے لیے اجازت کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کی ہے‘سابق وزیراعظم قومی مفاد میں بات کرنے کے لیے تیار ہیں.تحریک انصاف کے راہنما کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 اپریل 2025 17:03

عمران خان سے ملاقات:تحریک انصاف میں سنگین اختلافات‘ سلمان اکرم راجہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات سنگین ہوگئے جب کہ سینیٹر علی ظفر نے سلمان اکرم راجہ کے الزامات پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے سابق وزیراعظم سے ملاقات سے متعلق تبصرے نے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے بیرسٹر علی ظفر نے سلمان اکرم راجہ کے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ عمران خان نے ملاقات کے لیے اجازت کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایسی عادت نہیں کہ وہ کسی سے ملنے سے انکار کریں،ان کے بہت سے وکلا ملنے جاتے ہیں بعض اوقات لسٹ میں نام نہیں ہوتا، بعض دفعہ نام پکارا جاتا ہے انٹری ہو جاتی ہے.

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کا ہر ایک کا حق ہے ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا کہ یہ اڈیالہ جیل جائے گا اور یہ نہیں جائے گا ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے ملکی مفاد میں کسی سے بھی بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیاکہ عمران خان نے کہا کہ قومی مفاد میں اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو تیار ہوں. اس سے قبل سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل بینج کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ سب کی رضا مندی سے طے ہوا تھا کہ وکلا کے 6 نام میں دوں گا، کل 6 وکلا کے جو نام میں نے دیے ان کو نہیں جانے دیا گیا کل صرف منظور نظر لوگوں کو ملنے دیا گیا.

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کل عمران خان نے کسی کو نہیں بلایا تھا فیملی سے بات ہوئی ہے وہ خیریت سے ہیں آئندہ جس شخص کا نام فہرست میں نہ ہو وہ ملاقات نہ کرے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات