
وزیر زراعت و لائیو سٹاک عاشق حسین کرمانی کی زیر پوٹھوہار ریجن کے ٹرانسفارمیشن پلان بارے جائزہ اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب پوٹھو ہار ریجن کی زرعی ترقی ،کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئی10 ارب روپے کی مالیت کے ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دینگی
بدھ 9 اپریل 2025 18:23

(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک نے کہا کہ حکومت پنجاب کا مقصد خطہ پوٹھو ہار میں کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنا اور اُن کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خطہ پوٹھوہار میں مونگ پھلی کی پیداوار کو3 لاکھ ایکڑ تک بڑھانا چاہتی ہے۔اس کے علاوہ اس علاقے میں زیتون کی 2 ہزار ایکڑ پر کاشت کو یقینی بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر نے پوٹھوہار ریجن میں ادرک کی کاشت کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔انھوں نے واضح کیا کہ اس پروگرام کے تحت مری کے باغات کی بحالی اور باڑوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔اس کے علاوہ معیاری بیج کی فراہمی،جدید زرعی تحقیق اور لیبارٹریوں کے قیام کے ذریعے زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے بھرپور اعانت کی جائے گی۔حکومت پنجاب اس ریجن میں لیزر لینڈ لیولرز،ڈرپ نظام آبپاشی کی تنصیب اور ویلیو ایڈیشن کے لئے تمام وسائل فراہم کرے گی۔پوٹھوہار ریجن میں 1 لاکھ ایکڑ رقبے کو جدید آبپاشی کے نظام کے ذریعے قابلِ کاشت بنایا جائے گا اور فصلوں کیلئے پانی کی کمی دور کرنے کے لئے چھوٹے ڈیمز، تالاب اور کنویں بنائے جائیں گے۔اس پروگرام کے تحت خطہ پوٹھو ہار میں واٹر سٹوریج کو 35 ہزار فٹ تک بڑھایا جائے گا۔اس کے علاوہ ہائی ویلیو ایگریکلچر اور زمینی کٹاؤ کو کم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے پوٹھو ہار ریجن میں نامیاتی سبزیات کی500 ایکڑ کاشت کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ پوٹھو ہار ریجن ٹرانسفارمیشن پلان پر ٹائم لائنز کے مطابق عملدرآمد جاری ہے۔ اس علاقے میں ہائی ویلیو ایگریکلچر کے فروغ اور نظام آبپاشی میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں اسپشل سیکرٹری زراعت آغا بنیل اختر، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(پلاننگ) کیپٹن(ر) وقاص رشید،ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، رانا تجمل،ڈاکٹر عبدالقیوم، ساجد الرحمان، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی، چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر عابد محمود و دیگر افسران شریک ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ
-
پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.