قومی سطح پر کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو ہے تیار، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچرملک شوکت حیات خان

بدھ 9 اپریل 2025 18:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) قومی سطح پر کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو ہے تیار۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچرملک شوکت حیات خان کا کہنا ہے کہ 35ویں نیشنل گیمز یکم مئی تا09مئی کراچی میں منعقد ہو رہی ہیں۔ جن میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پاکستان کے مختلف محکمہ جات کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے 22ڈسپلن (اتھلیٹکس مرد و خواتین، بیڈمنٹن مرد و خواتین، ٹیبل ٹینس مرد و خواتین، باکسنگ مرد و خواتین، ویٹ لفٹنگ مرد، تیر اندزای مرد، سکوائش مرد، جوڈو مر د و خواتین، نیٹ بال خواتین، کراٹے مرد و خواتین، ہینڈ بال خواتین، تائیکوانڈو مرد و خواتین، ووشو مرد و خواتین، ریسلنگ مرد) کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عاصم شریف بٹ وزیر سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر نے محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ ٹیموں کی تشکیل کے سلسلہ میں آزاد کشمیر بھر میں ٹرائلز منعقد کیئے جائیں تاکہ میرٹ پر سلیکشن کرتے ہوئے نیشنل گیمز میں بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس ضمن میں سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر محمد راشد حنیف و ڈی جی سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان کی زیر نگرانی ٹرائلز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اتھلیٹکس اور بیڈمنٹن کی ٹیموں کی تشکیل کے سلسلہ میں مورخہ10اپریل 2025ء کو سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں صبح 10بجے ٹرائلز منعقد ہونگے ،11اپریل2025ء کو ضلع میر پور میں ٹیبل ٹینس، باکسنگ اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز اسی طرح 12اپریل 2025ء کوضلع مظفرآباد میں تیر اندازی و سکوائش کے ٹرائلزجبکہ 13اپریل2025ء کو مظفرآباد میں جوڈو، نیٹ بال، کراٹے، ہینڈ بال، تائیکوانڈو، ووشو اور ریسلنگ کے ٹرائلزمنعقد ہونگے۔

ڈی سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان نے نوجوانوں کو خصوصی ہدایت فرمائی ہے کہ و ہ ٹرائلز میں بھر پور انداز میں حصہ لیں تاکہ میرٹ پر سلیکشن کی جا کر نوجوانوں کو قومی سطح پر اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے مواقع میسر آ سکیں۔ ان ٹرائلز کے اختتام پر مختلف گیمز کے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔ جس کے بعد 29اپریل 2025ء سے آزاد جموں وکشمیر کا 150رکنی دستہ 35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کے لیے کراچی روانہ ہو گا۔