گورنر سندھ کی سینئر رہنما تاج حیدر کی نماز جنازہ میں شرکت

بدھ 9 اپریل 2025 22:19

گورنر سندھ کی سینئر رہنما تاج حیدر کی نماز جنازہ میں شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بدھ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

گورنر کامران ٹیسوری نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاج حیدر مرحوم کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :