
مقبوضہ کشمیر،بھارت نے ساڑھے 3لاکھ سے زائد غیر مقامی لوگوں کوڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کردیئے
بدھ 9 اپریل 2025 22:25
(جاری ہے)
ان اعداد وشمار کے تحت اگست 2019 سے اب تک ڈومیسائل سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے غیر مقامی لوگوں کی تعدادساڑھے تین لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مقبوضہ علاقے کے ڈومیسائل حاصل کرنے والے غیر مقامی افراد کی تعداد اس سے کئی گنا زائد ہے۔مقبوضہ کشمیرکے مکمل اعدادو شمار بی جے پی کی مسلط کردہ قابض انتظامیہ کے پاس موجود ہیں جبکہ مقامی کشمیریوںکی ان اعدادوشمار تک رسائی نہیں ہے۔ جس سے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کوا قلیت میں تبدیل کرنے کے بارے میں شکوک شبہات مزیدبڑھ گئے ہیں ۔ ایک اور آمرانہ اقدام میں، مودی حکومت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو سرینگرمیں متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ پر غور کیلئے متحدہ مجلس علماء کا اجلاس بلانے سے روک دیاہے۔قابض حکام نے ان کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی اور میر واعظ عمر فاروق اورتنظیم کے ایک اور بانی رکن آغا سیدحسن الموسوی الصفوی کو گھر میںنظر بند کر دیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اجلاس بلانے سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک افسوسناک اقدام قرار دیا ہے۔جس سے نیشنل کانفرنس کی زیر قیادت مقامی حکومت کی بے اختیاری بے نقاب ہو گئی ہے جو کہ مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کی ایک کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے ۔حریت ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھیجے۔عبدالرشید منہاس نے کہا کہ نظر بند حریت رہنما کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت ہیں اورظلم وتشدد،گرفتاریوں اور آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی بھارت کی مذموم کوششیں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.