گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 9 اپریل 2025 22:25

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی و جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے اور کہاہے کہ مرحوم تاج حیدر کی پاکستان پیپلز پارٹی اور ملکی سیاست میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے پاکستان پیپلزپارٹی نظریاتی کارکن سے محروم ہو گئی،مرحوم ایک مدبر سیاستدان اور تخلیقی سوچ کے مالک تھے۔#