نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت حکومت کی مجموعی کارکردگی کی بہتری کیلئے اہم سرکاری محکموں کا بین الوزارتی اجلاس

بدھ 9 اپریل 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت حکومت کی مجموعی کارکردگی کی بہتری کے لئے اہم سرکاری محکموں کا بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہم آہنگی کے فروغ اور پالیسی کے نفاذ کے عمل کی بہتری کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ فعال اقدام حکومت کی شفاف، ذمہ دارانہ اور موثر حکمرانی کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔