م*فرینڈز میٹنگ ڈے‘بانی پی ٹی آئی سے جیل حکام کو ملاقاتی افراد کی فہرست دے دی گئی

۳ عمر ایوب‘ شبلی فراز، ملک احمد بچھر، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس، نیاز اللہ نیازی کا بھی نام شامل m فیملی ملاقات کے لیے بھی جیل حکام کو درخواست دے دی گئی

بدھ 9 اپریل 2025 20:15

ؒ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء)بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو جیل میں فرینڈز میٹنگ ڈے کے سلسلہ میں جیل حکام کو ملاقاتی افراد کی فہرست دے دی گئی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب‘سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کا نام شامل ہے ۔

(جاری ہے)

فہرست میں صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس، نیاز اللہ نیازی کا بھی نام شامل ہے۔

جمعرات کو فیملی ملاقات کے لیے بھی جیل حکام کو درخواست دے دی گئی ۔علمیہ خان، نورین نیازی، ڈاکٹر عظمی اور قاسم زمان کا نام شامل ہے۔ نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ منگل کو ملاقات نہ ہونے پر فیملی ملاقات کی دربارہ درخواست دی۔ملاقاتی افراد کی فہرستیں سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دی گئی ہیں۔