-جمعة المبارک کو اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج کا اعلان کرتے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی

بدھ 9 اپریل 2025 20:55

ں*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے جمعة المبارک کو اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام آئمہ وخطبا جمعہ کی خطبات میں اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرے صیہونی ریاست نے فلسطین میں درندگیت اور وحشیت سے انسانیت کی تمام حدیں پار کرکے پھر بھی فلسطینیوں کی خون سے ان کی پیاس نہیں بجھی۔

(جاری ہے)

اب ایک دفعہ پھر بچوں اور عورتوں پر بمبار کرکے وحشیت کی انتہا کردی اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی ادارے اور بین الاقوامی برادری اسرائیلی مظالم پرخاموش تماشائی کاکردار ادا کررہے ہیں اسرائیل نے جنونی اور انتہاپسندی سے فلسطین میں انسانی قوانین کو روندا گیافلسطین میں اب تک وہی لاشیں پڑی ہوئی ہیں کہ اسرائیل نے پھر غزہ پر بمباریوں سے وحشیت کی انتہاکردی انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بے دریغ بمباریوں اور مظالم نے عالم اسلام کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے لیکن عالم اسلام بے حس ہوچکے ہیں صیہونی ریاست نے معاہدے کو توڑ کر فلسطین میں درندگیت اور وحشیت سے انسانیت کی تمام حدیں پامال کر چکی ہے۔