جموں،قابض انتظامیہ نے مزید2 کشمیریوں کی اراضی ضبط کر لی

بدھ 9 اپریل 2025 21:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں لیفٹیننٹ گورنر کی زیرقیادت قابض حکام نے ضلع بارہمولہ میں دو کشمیریوں کی اراضی ضبط کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے سوپور میں بلال احمد میر اور محمد عمر میر کے7مرلہ اراضی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کیا ہے۔اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ مودی کے اس اقدام کا مقصد کشمیری عوام کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔