۹عالمی شپنگ کمپنی کی پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی نہایت خوش آئند ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

۔پاکستان میں میری ٹائم سیکٹر میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری سے مثبت معاشی تبدیلی آئے گی، چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار

بدھ 9 اپریل 2025 22:30

Iکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ عالمی شپنگ کمپنی کی پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری نہایت خوش آئند ہے گزشتہ سال A.p Moller-Maerskکیساتھ کیے گئے یادداشتوں کو جلد از جلد معاہدوں کی شکل دی جائے عالمی شپنگ کمپنی A.p Moller-Maerskکے بورڈآف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رابرٹ میرسک, ترک وزیر توانائی اور ازبک وزیر معیشت نے بھی پاکستان کے دورے پر پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے Moller-Maerskکی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی خواہش پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل ہییہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارمحمد عبدالقادر نے کہا کہ اب وقت ہے کہ تمام رکاوٹیں دور کر کے میری ٹائم شعبے کو عالمی مسابقتی معیار پر لایا جائے A.p Moller-Maerskکی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں وسیع پیمانے پر مثبت تبدیلی آئے گی ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپرسلان بائیرقطار کی قیادت میں 9 رکنی وفد نے پاکستان میں توانائی اور قدرتی وسائل میں غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا ہے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ مستحکم دوطرفہ برادرانہ تعلقات پر دونوں اقوام کی جانب گرمجوشی پائی جاتی ہے صدر رجب طیب ایردوان کے حالیہ دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی توانائی بالخصوص بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری کے سلسلے میں ترکیہ اپنا کامیاب تجربہ پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا مزید برآں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات بھی روشن ہیں�

(جاری ہے)