سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات 10 اپریل 2025 10:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔