مرکزی جمعیت علمااسلام نظریاتی کے زیر اہتمام قادری کنونشن25 اپریل کو ہوگا، ترجمان

جمعرات 10 اپریل 2025 10:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) مرکزی جمعیت علمااسلام نظریاتی کے زیر اہتمام قادری کنونشن25 اپریل کو امروٹ شریف ضلع شکار پور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان مرکزی جمعیت علمااسلام کے مطابق جے یو آئی نظریاتی کے سرپرست اعلی مولانا محمد اجمل قادری کی زیر نگرانی کی صدارت مولانا تاج محمود امروٹی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی جمعیت علمااسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔کنونشن میں مولانا عباداللہ راشدی پیر آف جھنڈو فنکشنل لیگ کے پیر پگاڑہ ، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، پشتون خواہ ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،راشد محمود سومرو مولانا محمود میاں سمیت دیگر شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ کنونشن بروز جمعہ نو بجے شروع ہوگا۔