فیصل آبادآرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب کلچر ڈے 14 اپریل کو منایا جا ئے گا

جمعرات 10 اپریل 2025 10:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب کلچر ڈے 14 اپریل کو منایا جا ئے گا۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کرنے کے لئے فیصل آباد آرٹس کونسل میں 14 اپریل کو صبح 10 سے شام 7 بجے تک پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا جن میں فیملیز، طلبہ، اہم شخصیات اور سول سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کلچر ڈے پر پنجاب پگڑی، پنجابی بھنگڑا، ڈھول پرفارمنس، پنجابی گیت بولیاں،پنجابی کھیڈاں، نمائش دستکاری، پھولاں دی نمائش اور شام 5 بجے شاندار پنجابی مشاعرے کا بھی اہتمام کیا جا ئے گا جس میں نامور پنجابی شعرا اپنا کلام پیش کرکے دھرتی سے عقیدت و محبت کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تقریبات میں ہر قسم کا داخلہ بالکل فری ہوگا۔ انہوں نے شہریوں کو دعوت دی کہ آئیں مل کر پنجاب کلچر ڈے منائیں اور اپنی تہذیب پر فخر محسوس کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لئے پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد کے فون نمبر 9200781۔ 041 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :