کوہستان اپر پولیس کے اے ایس آئی فضل رحیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعرات 10 اپریل 2025 12:20

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) کوہستان اپر پولیس کےریٹائر ہونے والے اے ایس آئی فضل رحیم کے اعزاز میں الودائی تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد صدیق، ایس پی سی ٹی ڈی الطاف خان، ایس ڈی پی او تنویر خان سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ان کی پیشہ وارانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے مشعل راہ قرار دیا۔

وہ کوہستان کے مختلف تھانوں میں بطور سپاہی، ہیڈ کانسٹیبل، اے ایس آئی اور بطور ٹریفک انچارج اپنا وقت انتہائی احسن انداز سے گذارا۔ موصوف گذشتہ چند سالوں سے کوہستان اپر ٹریفک پولیس میں اپنی پیشہ وارانہ امور انتہائی احسن انداز میں سرانجام دے رہے تھے۔ انہوں نے 39 سال سروس کی ۔

متعلقہ عنوان :