Live Updates

پاکستان کا سب بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی سپورٹس پر نشر کیا جائے گا

جمعرات 10 اپریل 2025 16:58

پاکستان کا سب بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن سرکاری ٹیلی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) پاکستان کا سب بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی سپورٹس پر نشر کیا جائے گا اور شائقین کرکٹ میگا ایونٹ کے سنسنی خیز مقابلے براہ راست دیکھ سکیں گے۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ دنیا بھر میں مختلف چینلز پر دیکھی جا سکے گی۔ پاکستان بھر میں پی ٹی وی سپورٹس اور اے سپورٹس پر یہ میچز لائیو دکھائے جائیں گے جبکہ لائیو سٹریمنگ کے لیے ولی ٹیکنالوجیز نے ملک میں حقوق حاصل کیے ہیں۔

شائقین یہ میچز ٹیپمیڈ، تماشہ، دراز، مائیکو اور بیگن پر بھی دیکھ سکیں گے۔ ٹرانس گروپ نے براڈ کاسٹ اور پاکستان سے باہر تمام خطوں کے لیے لائیو سٹریمنگ کے حقوق حاصل کیے ہیں۔ بین الاقوامی شائقین کے لیے سکائی سپورٹس اور جیو برطانیہ میں میچز نشر کریں گے۔

(جاری ہے)

ویلو ٹی وی شمالی امریکہ کے ناظرین کو پی ایس ایل دکھائے گا اور سپر سپورٹس افریقہ میں رہنے والے کرکٹ شائقین کے لیے میچز نشر کرے گا۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ناظرین کے لیے مائیکو ان میچوں کو نشر کرے گا جبکہ پڑوسی ممالک بنگلہ دیش میں ٹی سپورٹس بھارت میں (صرف ڈیجیٹل کے لیے فین کوڈ ) میں نشر کیا جائے گا۔ سونی ٹی وی افغانستان، بھارت اور سری لنکا جبکہ سپورٹس سنٹرل باقی دنیا میں یہ میچز نشر کرے گا۔\932

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات