سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی سکیموں بارے اہم اجلاس

جمعرات 10 اپریل 2025 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی سکیموں بارے اہم اجلاس ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو اور ممبر آئی ٹی بورڈ آف ریونیو نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی قصور حافظ آباد چکوال میانوالی لیہ اٹک ملتان مظفرگڑھ گڑھ، گجرات، نارووال، رحیم یار خان اور منڈی بہائوالدین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں سالانہ ترقیاتی اسکیموں2024-25میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سرگودھا، خوشاب، راولپنڈی اور بہاولپور میں جاری سلو موونگ ڈویلپمنٹ اسکیمز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ سے منظور ترقیاتی سکیموں میں پیش رفت کا جائزہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا سرکٹ ہائوس اور سلانوالی میں سٹاف کالونی کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا، میانوالی چشمہ بیراج دریائی کٹاؤ کی روک تھام کیلئے سکیم میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی سی آفس میانوالی میں ریونیو بلاک کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا گیا، کوٹ ادو میں فورٹ منرو کی ڈویلپمنٹ کیلئے جامع پلان طلب کیا گیا۔ پنجاب ریونیو اکیڈمی، آئی ٹی بیس لینڈ مینجمنٹ سسٹم، ڈیجیٹائز یشن آف ریکارڈ رومز کی ہدایات جاری کی گیں۔آٹومیشن ٹیکسیشن، آج لائبریری، لینڈ ایکوزیشن مینجمنٹ سسٹم اور دیگر اقدامات کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اولڈ پلاننگ و ڈویلپمنٹ بلڈنگ میں بورڈ آف ریونیو کیلئے نئے ٹاور کی کی تعمیر میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :