سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوتھی سندھ ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاوٹس اگنوری کا آغاز(کل)ہوگا

جمعرات 10 اپریل 2025 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوتھی سندھ ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاوٹس اگنوری کا آغاز جمعہ 11اپریل سے گلستان اسکاوٹس ٹریننگ سینٹر گلشن اقبال کراچی میں ہوگا۔خصوصی بچوں کا یہ اجتماع 13اپریل تک جاری رہے گا جس میں سندھ بھر کے 400 سے زائد اسکاوٹس اور بچے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اگنوری میں اسپیشل بچوںکیلئے مسینجر آف پیس، گو سولر ،بغیر برتنوں کے کھانا پکانا ،تیر اندازی ، گن شوٹنگ ، ٹگ آف وار، نعت خوانی اور حسن قرات ، قومی نغموں کے مقابلہ جات ، ٹیبلوز، کیمپ فائر اور دیگر سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔

افتتاحی تقریب جمعہ 11اپریل کوسہ پہر3بجے اور اختتامی تقریب اتوار 13اپریل کو شام4 بجے منعقد ہوگی۔ جبکہ دن بھر کی سرگرمیاں صبح 9بجے سے شام 6بجے تک جاری رہیں گی اس کے علاوہ کیمپ فائر ، ٹیلنٹ شوہفتہ 12اپریل کی شب ہوگا ۔