پی اے سی کاایکشن ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ہائی ویز ،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے 9کروڑ 50لاکھ کی ریکوری کرلی

جمعرات 10 اپریل 2025 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ایکشن پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے محکمہ ہائی ویز اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے 9کروڑ 50لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔پنجاب اسمبلی پبلک اکائونٹس کمیٹی اجلاس کی صدارت سابق سپیکر رانا اقبال احمد نے کی۔

(جاری ہے)

پبلک اکائونٹس کمیٹی اجلاس میں چار روز تک محکمہ ہائی ویزاور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے آڈٹ پیراز زیر غور آئے۔آڈٹ پیراز میں محکمہ ہائی ویز اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ کروڑوں روپے کی ضابطگیوں کی نشاندہی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے نوٹس لیا تھا۔پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ممبران نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی تعریف کی ۔