یہ ملک کی باور صوبے کی بدنامی ہو رہی ہے میاں نواز شریف اور ڈاکٹر مالک بلوچ کی ملاقات خوش آئیند ہی] علی مردان جمالی

جمعرات 10 اپریل 2025 22:54

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)بلوچستان کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے سیاسی قائدین آگے بڑھیں یہ ملک کی باور صوبے کی بدنامی ہو رہی ہے میاں نواز شریف اور ڈاکٹر مالک بلوچ کی ملاقات خوش آئیند ہے ۔ علی مردان جمالی تفصیلات کے مطابق سیاسی سماجی رہنما علی مردان جمالی نے بلوچستان کے حوالے سے میاں نواز شریف اور ڈاکٹر مالک بلوچ کی ملاقات کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات احتجاج۔

سڑکیں بند ہونا ایک نقصاندہ عمل ہے ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سینئر رہنماوں کو پہل کرنی چاہیے۔جن میں نواب ذوالفقار مگسی۔ سردار یار محمد رند ۔نواب اسلم ریسانی اور دیگر بلوچ پشتون کے رہنما آگے بڑھیں ۔احتجاج کرنے والوں کا موقف وقت حکومت کے سامنے رکھ کر احتجاج کو ختم کروائیں گیارہ دن سے ہمارے راستے بند ہیں لوگ سخت پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

علی مردان جمالی نے کہا کہ میں سردار اختر جان مینگل سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے صوبے کے سرمائے ہیں وہ بڑے پن کا مظاہرہ کریں گفت شنید کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے ایک بہترین فیصلہ کریں جو صوبے کے مفاد میں ہو ۔

انہوں نے نواز شریف اور ڈا کٹر مالک کی ملاقات کو خوش آئیند قرار دیا اورامید ظاہر کی کہ جلد مثبت فیصلہ کر کے اس مسئلے کا حل نکالیں گی