طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلہٴ مصوری

جمعرات 10 اپریل 2025 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام ’’تقریباتِ یومِ وفات علامہ محمد اقبال‘‘ کے سلسلے میںایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلہٴ مصوری بعنوان ’’ علامہ اقبالؒ اور شاہین ...علامہ اقبالؒ اور قلم ...علامہ اقبالؒ اور شمع ‘‘ منعقد ہوا۔ا س مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

منصفین کے فرائض نوشی اعجاز اور افشین اعجاز نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن (نرسری تا دوئم) کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں خدیجہ آصف نے اول‘ فضیل نصیر نے دوئم اورعمائمہ عرفان نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ حمائل فاطمہ، علیشاہ مشتاق، رومہ ثاقب اور جنت شہزاد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

پرائمری سیکشن( سوم تا پنجم) کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں سیدہ ایمان زہرہ بخاری نے اول‘ عبدالہادی عمران اور محمد محب نے مشترکہ طور پر دوئم ، مسفرہ کمال اور عبدالمعید نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ سیدتیمور حسین، عنایا فاطمہ، عائزہ فاطمہ عبدالمعید اور روحان مدثر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

ایلیمنٹری سیکشن کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں ام ایمن اور واثق احمد نے مشترکہ طور پر اول‘ علیان عمران اور نبیہہ راجا نے مشترکہ طور پر دوئم ‘ ایمان کاشف اور عائشہ جواد نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ شاہ تاج، لائبہ کامران، وجدان عابد، اسماء فاروق اور ارفع احمد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ سکینڈری سیکشن کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں افراح اسلم اور حفصہ اصغر نے مشترکہ طور پراول‘ ماریہ نور، حسنین افضل نے مشترکہ طور پردوئم ، نبیحہ ساجد اور علینہ یاسمین نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ عریشمان محسن، خولہ عرفان، عبداللہ توصیف اور کوشل شاہد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

ہائیر سیکشن کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںصباء اشرف نے اول‘ رمشا اظہر اور لائبہ واحد نے مشترکہ طور پر دوئم، بشریٰ اقبال بٹ اور حافظہ مناہل شہزادی نے مشترکہ طور پرسوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ حافظہ دل آویز، جنت رانا اور عزت چوہان کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :