اتحاد کی قوت سے ہی دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے ‘ چوہدری شافع حسین

جمعرات 10 اپریل 2025 23:15

اتحاد کی قوت سے ہی دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے ‘ چوہدری شافع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین سے گجرات سے علما کرام کے وفد نے پیسک ہاس میں ملاقات کی جس میں محکمہ اوقاف کے امور اور علما کرام کے مسائل پر بات چیت ہوئی ۔محکمہ اوقاف کے علما کرام نے ڈسپیرٹی الائونس کا مطالبہ کیا ۔ صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین نے علما کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد اور مزارات کی تزئین آرائش کی جارہی ہے ۔

محکمہ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کراکے ان زمینوں پر صحت اور تعلیم کے ادارے بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی کمپیوٹرائزیشن کی جارہی ہے اور قرآن بورڈ میں نئے لوگوں کو شامل کیا جارہا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے اس لئے علما کرام قیام امن اور معاشرے میں اخوت اور رواداری کے جزبات کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مزہب ہے اس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

اتحادکی قوت سے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے اس لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔صوبائی وزیر اوقاف نے علما کرام کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی جی اوقاف ومذہبی امور اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔