آج 11 اپریل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے خطبا جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف یوم احتجاج منائیں گے

جمعرات 10 اپریل 2025 22:10

؂کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی کونسل کا اہم اجلاس زیر صدارت جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی منعقد ہوا اجلاس میں ضلع کوئٹہ جماعت کے فعالیت اور ودیگر امور پر غور خوض کیا گیا اجلاس میں قومی شاہراہوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا قومی شاہراہوں کی بندش کے باعث کروڑ روپے سبزیاں سڑہ گئے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اج 11 اپریل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے خطبا جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف یوم احتجاج منائیں گے جمعہ کے خطبہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزمتی قراردادیں منظور کرائیں گے اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا محمد ساسولی حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا محمد ہاشم خیشکی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نعمت افغان رحیم الدین ایڈووکیٹ حاجی قاسم خان خلجی میر سرفراز شاہوا نی ایڈووکیٹ مولانا مفتی رحمت اللہ مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ اختر جان مری مولانا مفتی روزی خان بادیزئی سالار مولانا علی جان ڈپٹی سالار حافظ محیب الرحمن ملاخیل مولانا سعیداحمد مولانا محمد عسی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا محمد اکبر مینگل مولانا مفتی رضا مولانا عبدالمجید مولانا محمد اسلم عبدالباری شہزاد اور جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے کنوینر حافظ حبیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ قیام امن کے لیے لازوال قربانیاں اور خدمات سرانجام دی ہیں بدامنی کیحالیہ تشویشناک واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتی ہے بدامنی کی خون آشام لہر ملکی استحکام اور سالمیت کے خلاف گہری سازش ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بدامنی کی لپیٹ میں ہے بدامنی کے واقعات کے باعث روزانہ کی بنیاد پرقومی شاہراہیں بند ہیں بندش کے حوالے سے زمینداروں کے کروڑوں روپے کی سبزیاں ناقابل استعمال ہورہی ہیں لیکن صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی اجازت نہیں دیں گے افغان مہاجرین کی واپسی کو احترام کے ساتھ یقینی بناء جائیں ظالمانہ رویہ کے خلاف جمعیت علما اسلام ردعمل دے گی انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کے اراکین نے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کا تفصیلی دورہ کریں گے 9 صوبائی حلقوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ھیں جوآنے والے ہفتہ سے یونٹوں کا تفصیلی دورہ کا آغاز کریں گی