ٴنائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی نور زمان کو انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

جمعرات 10 اپریل 2025 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی نور زمان کو انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائنل میں نور زمان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے نور زمان نے آغاز میں خسارے میں جانے کے باوجود شاندار کم بیک کرکے مصری حریف کیخلاف ٹائٹل اپنے نام کیا نور زمان پاکستان کا اثاثہ ہیں ا?پ جیسے نوجوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نور زمان کی محنت، عزم اور کھیل کی مہارت نے پاکستان کو طویل وقفے کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والاملک بنا دیا ہے ۔ ایک وقت تھا جب جہانگیر خان اور جان شیر خان کی صورت میں ہمارے سکواش کھلاڑیوں نے اس کھیل پر اپنا غلبہ جما رکھا تھا ۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ :پاکستان نیاب ایک عرصہ کے بعد بین الاقوامی ٹائٹل اپنے نام کیانور زمان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین رول ماڈل ہیں۔