لله*تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں ،نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی

جمعرات 10 اپریل 2025 22:10

ژ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کی بھی پھرتیاں ،نئی نہروں کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی ،قرارداد شبیر علی بجارانی کی طرف سے جمع کروائی گئی دیگر اراکین۔ کے بھی دستخط تھے ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں دریائے سندھ کا رخ بدلنے یا نئی نہریں نکالنے کی مخالفت اور 1991 کے پانی کی تقیسم کے معاہدے پر عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت یا پنجاب حکومت نئی نہروں سے متعلق کوئی بھی منصوبہ فوری روک دے۔