لاڑکانہ پولیس کا جوے کے اڈے پر چھاپہ، 13 جواری گرفتار، بیس ہزار نقد، گیارہ عدد موبائل فونز ،تاش کے پتے برآمد

جمعہ 11 اپریل 2025 00:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ایس ایس پی احمد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کا سوشل کرائم کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایس پی سٹی عبداللہ افضل کی زیر نگرانی تھانہ علی گوہر آباد کی حدود پیر شیر روڈ پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ 13 جواری گرفتار، کیش 20000، گیارہ عدد موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدکرلئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان میں دیدار میر جت، محرم گوپانگ، بخشل تنیو، ولی محمد خروس، حبدار مہر، مصحب جتوئی، نظیر مغیری اور دیگر شامل ہیں۔