سعودی عرب کے ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور بارےتبادلہ خیال

جمعہ 11 اپریل 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےبرطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔