مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی امیدوار کی حمایت کا اعلان

جمعہ 11 اپریل 2025 16:15

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ ن سندھ کے صوبائی نائب صدر انجینئر عبد المنعم خان نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع عمرکوٹ کے صدر جہانزیب آرائیں،ن لیگ کے نائب صدر محمد اقبال،سٹی صدر اعظم جٹ،عبد القیوم مکھنہ،شہزاد رفیق ودیگر کے ہمراہ عمرکوٹ میں "خاصخیلی ہاؤس" پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کی فیڈرل کونسل کی ہدایت اور مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر احمد میمن کے حکم پر قومی اسمبلی کی این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی امیدوار میڈم صباء تالپور کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری صوفی نواز علی سومرو،سٹی صدر مہر غلام مصطفیٰ،پی پی پی رہنما حاجی غلام اکبر درس،حاجی شکیل باجوہ،حاجی میاں محمد سلیم،حاجی امیر حسن خاصخیلی،ڈاکٹر منصور باجوہ،کونسلرز آصف مجید،عمران ایف ایم ودیگر پی پی پی رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجینئر عبد المنعم خان نے پارٹی کے عہدیداران،کارکنان اور ہمدردوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ 17 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی امیدوار میڈم صباء تالپور کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں اور گھر گھر ان کیلئے الیکشن مہم چلائیں۔\378