صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار خان کاکڑ سے شاہینہ کاکڑ کی ملاقات

جمعہ 11 اپریل 2025 19:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار خان کاکڑ سے جمعہ کے روز عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وسابق رکن اسمبلی بلوچستان شاہینہ کاکڑ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے علاوہ صحت سمیت مختلف شعبوں میں خواتین کیلئے مواقعوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہینہ کاکڑ نے کہاکہ کچلاک ،کان مہترزئی اور مسلم باغ سمیت مختلف علاقوں میں صحت کے شعبے میں خواتین کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار کاکڑ نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کے مسائل کو حل کرنااولین ترجیح ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیاجارہاہے ۔