وائس چانسلرفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد کو نارووال میڈیکل کالج کے پرنسپل کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

جمعہ 11 اپریل 2025 19:34

مکوانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کو نارووال میڈیکل کالج کے پرنسپل کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر ظفر علی چوہدری وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے عہدے کے ساتھ ساتھ تین ماہ یا نئے مستقل پرنسپل کی تقرری تک نارووال میڈیکل کالج کے پرنسپل کے عہدے کی اضافی ذمہ داریاں بھی سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :