ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری

جمعہ 11 اپریل 2025 19:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی سربراہی میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھاکہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :