قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کا یونیورسٹی آف ملایا میں سائنسی و ثقافتی دورہ

جمعہ 11 اپریل 2025 23:07

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی آف ملایا (یو ایم) کے فیکلٹی آف سائنس کا معلوماتی دورہ کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق جامعہ قراقرم کے طلباء کا ایک گروپ اس وقت سمسٹر تبادلہ پروگرام کے تحت ملائیشیا کی INTI انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک سمسٹر کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

یہ دورہ یو ایم کے موبلٹی پروگرام کے تحت فنڈ کیا گیا تھا جس نے طلباء کو تعلیمی اور ثقافتی تجربات کا ایک منفرد امتزاج فراہم کیا۔

(جاری ہے)

کے آئی یواور INTIکے طلباء پر مشتمل وفد دورے پر پہنچنے پر ڈپٹی ڈین آف سٹوڈنٹ افیئرز فیکلٹی آف سائنس یو ایم پروفیسر ڈاکٹر ستی روہانا ماجد نیپرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے کا اہتمام ڈاکٹر جاریانی جانی موبلٹی کوآرڈینیٹر برائے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ، پروفیسر ہانوم، موبلٹی کوآرڈینیٹر برائے انسٹیٹیوٹ آف بائیولوجی اور ریٹائرڈ پروفیسر رؤزہ ہاشم ایڈوائزرنے مل کر کیا۔دورے کے دوران طلباء نے یو ایم کے اہم تعلیمی اور ثقافتی مقامات کا جائزہ لیا جن میں جیولوجی میوزیم، یو ایم لائبریری اور رمبا علوم یونیورسٹی کا مشہور بوٹینیکل گارڈن شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :