Live Updates

90 ملین پائونڈز کیس، عمران خان، بشری بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواستیں

جمعہ 11 اپریل 2025 23:13

90 ملین پائونڈز کیس، عمران خان، بشری بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے 190ملین پائونڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔عمران خان اور بشری بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری نے درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیں ۔درخواستوں میں موقف اپنایا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست ہے کیونکہ گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہے اور حراست سیاسی انتقام ہے۔درخواست کے مطابق 17 جنوری کو سزا سنائی گئی اور ابھی تک سماعت نہ ہوئی ہے جو جلد از جلد اپیل کے لیے مضبوط جواز ہے۔ تاخیر سے ناانصافی کا خطرہ ہے اور ابتدائی سماعت انصاف کو یقینی بناتی ہے۔ انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر آئے، جلد سماعت بروقت انصاف کے لیے ضروری ہے۔بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7115/24 اور بشری بی بی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7116/24 الاٹ کر دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات