ساہیوال ،ٹریفک حادثات ،خاتون سمیت تین جاں بحق ،دو شدید زخمی

جمعہ 11 اپریل 2025 21:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) یہاں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے ۔پہلا حادثہ نور شاہ روڈ پرکھیڑا پٹرول پمپ کے بلمقابل ہوا جس میں تیز رفتار کنٹینر نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ارسی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں زخمی کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

چک 39 بارہ ا یل کے قریب چک 35 بارہ ایل کے مظہر اقبال اپنے بیٹے محمد حمزہ کو شہر موٹرسائیکل پر چھوڑنے جا رہے تھے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرکاری گاڑی 3915 ایل ای جی نے روند ڈالا جس سے محمد حمزہ شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ۔ تیسرا حادثہ نیو فیصل آبا دروڈ پر راوی پل قطب شہانہ کے قریب ہوا یہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں ایک خاتون مائی اللہ ودھائی جاں بحق اس کا بیٹا عادل شدید زخمی ہو گیا ہے پولیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرکاری گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک ڈرائیور گرفتار نہیں ہو سکا۔