کراچی ،ٹارگٹ کلنگ کے دوران جاں بحق عبدالستار بگٹی کا جے ڈبلیو پی سے تعلق نہیں،ترجمان

جمعہ 11 اپریل 2025 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران جاں بحق ہونے والے عبدالستار بگٹی کا جے ڈبلیو پی سے کوئی تعلق نہیں ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ موصوف کو چند سال قبل ڈسپلن کی خلاف ورزیوں ‘لینڈ مافیا،جرائم پیشہ عناصر سے تعلق اور دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط پر جے ڈبلیو پی کراچی سٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیاگیا تھا بیان میں کہاگیا کہ لواحقین کی جانب سے عبدالستار بگٹی کاتعلق جے ڈبلیو پی سے ظاہر کرنا حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف اور ذاتی مفادات کے حصول کے سوااورکچھ نہیں اس لیے آئندہ پارٹی کا نام استعمال کرنے سے گریز کیاجائے بصورت دیگر پارٹی اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرے گی۔

متعلقہ عنوان :