ناصر شاہ کی امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دینے کیلئے کے الیکٹرک کو ہدایت

جمعہ 11 اپریل 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے میٹرک امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شدید گرمی میں امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث امتحانی مراکز پر اندھیرا اور گرمی دونوں باعث تکلیف ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے اور لوڈشیڈنگ سے متاثرہ امتحانی مراکز کے ذمے داران کے الیکٹرک کے متعلقین سے رابطے میں رہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ امتحانات دینے والوں کو ریلیف کے الیکٹرک اور حکومت دونوں کی ذمے داری ہے جبکہ طلبا و طالبات کو امتحانی مراکز میں ریلیف دے کر کے الیکٹرک اپنا امیج بہتر کرسکتی ہے