پی ایس ایل 10، شاداب خان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

بطور کھلاڑی پی ایس ایل میں زیادہ میچز جیتنے والے دوسرے پلیئر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 12 اپریل 2025 11:01

پی ایس ایل 10، شاداب خان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اپریل 2025ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ 
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

 
اس کامیابی کے ساتھ شاداب خان بطور کھلاڑی پی ایس ایل میں زیادہ میچز جیتنے والے دوسرے پلیئر بن گئے۔

(جاری ہے)

بطور کھلاڑی پی ایس ایل میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ رائلی روسوو کے پاس ہے جنہوں نے 51 میچز جیت رکھے ہیں ، گزشتہ روز کی جیت کے بعد شاداب خان 47 کامیابیوں کے ساتھ وہاب ریاض کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ، آصف علی ، وہاب ریاض اور محمد رضوان 46،46 کامیابیوں کے ساتھ اس فہرست میں مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں ۔