مقبوضہ جموںوکشمیر، سڑک حادثے میں ایک طالبہ جاںبحق ،23زخمی

حادثہ ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں پیش آیا،بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر الٹ گئی

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں طالبات کی ایک بس کو حادثہ پیش آجانے کے نتیجے میں ایک طالبہ جاںبحق ، 23 زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بس کو حادثہ ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں پیش آیا۔بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر الٹ گئی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ ہندواڑہ ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی کو ہسپتال میں مردہ حالت میں لایاگیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے جنہیں جدید علاج کے لیے سری نگر کے ایک ہسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔