وفاقی دارالحکومت اسلام آباد /راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5.5 شدت کا زلزلہ

ہفتہ 12 اپریل 2025 14:39

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد /راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد /راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5.5 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ہفتہ کو دوپہرہ ساڑھے بارہ بجے کے قریب آنے والے زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل کے مطابق 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا ۔

جڑواں شہروں سمیت پشاور ، صوابی ، سوات ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، اٹک، منڈی بہاوالدین ، آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں ، دفاتر اور عمارتوں سے باہر آئے گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔